الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
  • صفحہ اول
  • علمی مقالات
  • مضامین
  • مختصر تبصرے
  • رپورٹس
  • مطبوعات
  • دیگر سرگرمیاں
  • مجلہ الباقر
  • تعارف
  1. Home
  2. دیگر سرگرمیاں
  3. الباقر مرکز مطالعات کے گروہ تحقیق کا اجلاس
دیگر سرگرمیاں

الباقر مرکز مطالعات کے گروہ تحقیق کا اجلاس

by Albaqircenter جنوری 13, 2023 1195 0 Comment 1 min read

AA

 الباقر مرکز مطالعات کے گروہ تحقیق کا اجلاس

گزشتہ روز موسسہ باقرا لعلوم قم المقدس میں بین الاقوامی ادارہ الباقر کے ذیلی شعبہ الباقر مرکز مطالعات وتحقیقات اسلام آباد کے گروہ تحقیق کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکز مطالعات کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی،  مرکز مطالعات کے مدیر سید ابن حسن بخاری اور مرکز کے محققین حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فدا علی حلیمی، حجۃ الاسلام والمسلمین عادل علی مہدوی، حجۃ الاسلام والمسلمین نذرعباس حافی، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ محسن عباس مقپون نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے مرکز مطالعات کی مطالعاتی اور تحقیقی فعالیت کو سراہا۔
الباقر مرکز مطالعات و تحقیقات کے مدیر جناب سید ابن حسن بخاری نے مرکز مطالعات کی ایک سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز مطالعات اپنی مطالعاتی ڈومین میں گزشتہ ایک سال کے اندر مختلف موضوعات پر پانچ جلد کتاب، چند ایک مقالات اور کتابچہ جات شائع کر چکا ہے۔ علاوہ ازیں چند ایک اہمیت کے حامل موضوعات پر مذاکرہ جات اور ویبنارز کا بھی انعقاد کر چکا ہے۔
شرکائے اجلاس نے مرکز مطالعات کی ایک سالہ کارکردگی کو قابل اطمینان قرار دیا اور مستقبل کے مطالعاتی پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی۔یاد رہے الباقر مرکز مطالعات و تحقیقات اسلام آباد بین الاقوامی ادارہ الباقر کا مطالعاتی شعبہ ہے جو ایک سال قبل اسلام آباد میں قائم کیا گیا جس کا بنیادی ہدف اور مقصد تعلیمات قرآن و اہل بیتؑ کی تحریر، تالیف و تصنیف کے ذریعے اشاعت ہے۔

Previous post
Next post

Albaqircenter (Website)

editor

Leave a Reply Cancel reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہم آپ کے لیے انتخاب کرتے ہیں۔
دیگر سرگرمیاں

آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز

by Albaqircenter جولائی 13, 2023 11812 1 min read

گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات

مطبوعات

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛

by Albaqircenter جون 30, 2023 579 1 min read

عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے

مطبوعات

کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام

by Albaqircenter جون 28, 2023 1203 1 min read

الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ

Copyright © 2026 Qoxag. All Right Reserved.