الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
  • صفحہ اول
  • علمی مقالات
  • مضامین
  • مختصر تبصرے
  • رپورٹس
  • مطبوعات
  • دیگر سرگرمیاں
  • مجلہ الباقر
  • تعارف
  1. Home
  2. دیگر سرگرمیاں
  3. مذہبی اور تنظیمی رہنماوں کی الباقر مرکز مطالعات آمد اور مسوولِ مرکز سے ملاقات
دیگر سرگرمیاں

مذہبی اور تنظیمی رہنماوں کی الباقر مرکز مطالعات آمد اور مسوولِ مرکز سے ملاقات

by Albaqircenter جون 30, 2022 1153 0 Comment 1 min read

AA

 مذہبی اور تنظیمی رہنماوں کی الباقر مرکز مطالعات آمد اور مسوولِ مرکز سے ملاقات

گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے صوبائی صدر جناب سید ظفر عباس شمسی ودیگر کی الباقر مرکز مطالعات آمد اور مرکز مطالعات کے صدر نشین جناب سید ابنِ حسن بخاری سے ملاقات۔ معزز مہمانوں نے باہمی دلچسپی کے موضوعات خصوصا یکساں نصاب تعلیم کے مسئلے پر  تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمانوں نے الباقر مرکز مطالعات کے علمی خدمت کے جذبے کو سراہا اور ادارے کے قیام کو ملک و قوم کے فکری اور علمی اداروں میں ایک بہترین اضافہ قرار دیا۔ جناب سید ابنِ حسن بخاری نے معزز مہمانوں کو ادارہ الباقر کے دیگر شعبوں کا تعارف کروایا اور باہمی دلچسپی کے امور خصوصا نصاب تعلیم کے مسئلے پر ادارے کے مطالعات اور نتائج فکر کی روشنی میں چند اہم تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا نصاب تعلیم ملت کے لیے حیاتی نوعیت کا مسئلہ ہے جسے قومی و ملی جماعتوں کی ترجیح میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا وطن عزیز میں ایک ایسے نصاب کی ضرورت ہے جو عصر حاضر کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ایک طرف مذہبی، قومی اور علاقائی اکائیوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا باعث ہو اور دوسری طرف تمام مذہبی، قومی اور علاقائی اکائیوں کے بنیادی تعلیمی حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہو۔ انہوں نے کہا آئین پاکستان نے جہاں تمام اکائیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تاکید کی ہے وہیں اسلامی طرز حیات اور ملکی نظریاتی اساس کی حفاظت پر بھی زور دیا ہے لہذا نصاب تعلیم اسلامی طرز حیات اور عمرانی عدل کے اصولوں کے عین مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا نصاب تعلیم سے متعلق دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کے تجربات سے فائدہ ضرور اٹھایا جائے لیکن وطن عزیز کے تعلیمی نصاب کو بین الاقوامی معاہدوں کے تابع ہرگز نہیں ہونا چاہئے کیونکہ دیگر معاشروں اور ہمارے معاشرے کے بنیادی فلسفہ حیات اور علمی و فکری ضروریات میں فرق ہے لہذا وطن عزیز میں نافذ ہونے والا نصاب خالصتا ہمارے اپنے معاشرے کے فلسفہ حیات کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا یکساں نصاب تعلیم عنوان کے لحاظ سے ایک اچھا عنوان ہے کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک جیسا نصاب نافذ کیا جائے لیکن اس عمل کے راستے میں کچھ تکنیکی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا  یکساں نصاب تعلیم پر ملک کی نظریاتی اساس اور بنیادی آئینی حقوق کا علم رکھنے والے ماہرین تعلیم کے توسط سے نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ یکساں نصاب وطن عزیز کی تمام اکائیوں کے لیے قابل قبول ہو۔

ملاقات کے اختتام پر الباقر مرکز مطالعات کے صدر نشین جناب سید ابنِ حسن بخاری نے معزز مہمانوں کو ادارے کی طرف سے شائع ہونے والی کتب بطور تحفہ پیش کیں۔

Previous post
Next post

Albaqircenter (Website)

editor

Leave a Reply Cancel reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہم آپ کے لیے انتخاب کرتے ہیں۔
دیگر سرگرمیاں

آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز

by Albaqircenter جولائی 13, 2023 11812 1 min read

گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات

مطبوعات

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛

by Albaqircenter جون 30, 2023 579 1 min read

عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے

مطبوعات

کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام

by Albaqircenter جون 28, 2023 1203 1 min read

الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ

Copyright © 2026 Qoxag. All Right Reserved.