الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
  • صفحہ اول
  • علمی مقالات
  • مضامین
  • مختصر تبصرے
  • رپورٹس
  • مطبوعات
  • دیگر سرگرمیاں
  • مجلہ الباقر
  • تعارف
  1. Home
  2. دیگر سرگرمیاں
  3. ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت کے وفد کی الباقر مرکز مطالعات آمد
دیگر سرگرمیاں

ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت کے وفد کی الباقر مرکز مطالعات آمد

by admin مارچ 18, 2022 1231 0 Comment 0 min read

AA

 ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت کے وفد کی الباقر مرکز مطالعات آمد

گزشتہ روز شعبہ تعلیم میں سرگرم عمل ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات کا دورہ کیا۔ ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور ماہرین تعلیم میں جناب ڈاکٹر ریاض حسین۔ جناب ڈاکٹر محمد سہیل، جناب ڈاکٹر قیصر عباس، جناب ڈاکٹر روشن علی، جناب محمد ثقلین و دیگر شامل تھے۔ وفد میں شریک اہل علم و دانش نے الباقر مرکز مطالعات کے قیام پر ادارہ الباقر کے مسوولین کو مبارک باد پیش کی اور ادارہ الباقر کے ذیل میں تحقیقی شعبے کے قیام کو سراہا۔ انہوں نےکہا کہ  ہر عمل کی بنیاد فکر ہے اور اگر فکر کو علم و منطق کے ساتھ درست سمت نہ دی جائے تو وہ گمراہ ہوجاتی لہذا گمراہ فکر گمراہ عمل کی بنیاد بنتی ہے جس کیوجہ سے معاشرے میں گمراہی اور فساد جنم لیتا ہے لہذا ضروری ہے کہ فکری اور علمی کام کو تقویت فراہم کی جائے۔ معاشرے کی بنیاد درست فکر اور علم پر ہو تو معاشرے کی ترقی یقینی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ کام جہاں رسمی تعلیمی تحقیقی ادارے کررہے ہیں وہیں غیر رسمی ایسے تحقیقی اداروں اور فورمز کی بھی اشد ضرورت ہے جو معاشرے کی علمی و فکری ضرورت پوری کریں، جو تولید علم کریں اور محتوا عوام تک پہنچائیں۔ وفد کے شرکاء نے فکری اور علمی امور میں ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت اور الباقر مرکز مطالعات کے درمیان عملی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ادارے ایکدوسرے کے تجربات، صلاحیت و ظرفیت سے بہتر استفادہ کرتے ہوئے معاشرے کے لیے بہتر نتائج سامنے لا سکیں۔

الباقر مرکز مطالعات کے صدر نشین جناب سید ابنِ حسن بخاری نے ادارہ برائے پیشرفت تعلیم و تربیت کے وفد کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں کو مرکز مطالعات کے جاری پروجیکٹس اور ادارہ الباقر کے دیگر شعبوں کا تعارف کروایا۔

Previous post
Next post

admin (Website)

administrator

Leave a Reply Cancel reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہم آپ کے لیے انتخاب کرتے ہیں۔
دیگر سرگرمیاں

آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز

by Albaqircenter جولائی 13, 2023 11757 1 min read

گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات

مطبوعات

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛

by Albaqircenter جون 30, 2023 538 1 min read

عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے

مطبوعات

کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام

by Albaqircenter جون 28, 2023 1169 1 min read

الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ

Copyright © 2026 Qoxag. All Right Reserved.