الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
  • صفحہ اول
  • علمی مقالات
  • مضامین
  • مختصر تبصرے
  • رپورٹس
  • مطبوعات
  • دیگر سرگرمیاں
  • مجلہ الباقر
  • تعارف
  1. Home
  2. دیگر سرگرمیاں
  3. آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز مطالعات آمد
دیگر سرگرمیاں

آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز مطالعات آمد

by Albaqircenter جولائی 13, 2023 11759 0 Comment 1 min read

AA

 آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز مطالعات آمد

گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات اسلام آباد کا دورہ کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ممتاز حسین کی سربراہی میں آنے والے مبلغین و آئمہ مساجد کے وفد کو الباقر مرکز مطالعات کے مدیر /ڈائریکٹر سید ابن حسن بخاری نے خوش آمدید کہا اور مرکز مطالعات کی تاسیس کے مقاصد اور فعالیت سے آگاہ کیا۔ باقر العلوم قم المقدس کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی نے معزز مہمانوں کے ساتھ مسجد کے موثر اور مفید انتظام و انصرام (مدیریت مسجد) کے عنوان سے گفتگو کی۔ ادارہ الباقرؑ کے شعبہ تبلیغات مجلس علماء امامیہ کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا ضیغم عباس نے مہمانوں کو ادارہ الباقرؑ کے شعبہ تبلیغات کے اغراض و مقاصد اور فعالیت سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ممتاز حسین نے ادارہ الباقرؑ کے مختلف شعبوں کی فعالیت کو سراہا اور ادارہ الباقرؑ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے بتایا کہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور جامعۃ الرضا اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مبلغین اور آئمہ مساجد کے لیے مدیریت مسجد کے عنوان سے ایک تربیتی کورس منعقد ہورہا ہے اور یہ وفد اسی کورس کے شرکاء پر مشتمل ہے۔

مہمانوں کو الباقر مرکز مطالعات کی کتب بھی بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

 

Previous post
Next post

Albaqircenter (Website)

editor

Leave a Reply Cancel reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہم آپ کے لیے انتخاب کرتے ہیں۔
مطبوعات

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛

by Albaqircenter جون 30, 2023 538 1 min read

عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے

مطبوعات

کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام

by Albaqircenter جون 28, 2023 1169 1 min read

الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ

دیگر سرگرمیاں

الباقرؑ مرکز مطالعات کی طرف سے اکابر

by Albaqircenter اپریل 17, 2023 650 1 min read

گزشتہ روزالباقرؑ مرکز مطالعات کے سربراہ (پیٹرن چیف) حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت

Copyright © 2026 Qoxag. All Right Reserved.