الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
  • صفحہ اول
  • علمی مقالات
  • مضامین
  • مختصر تبصرے
  • رپورٹس
  • مطبوعات
  • دیگر سرگرمیاں
  • مجلہ الباقر
  • تعارف
  1. Home
  2. مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات
  3. مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات
مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات

مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات

by admin مئی 25, 2022 707 0 Comment 1 min read

AA

 

الباقر تحقیقی مجلہ سال میں دو بار شائع ہونا طے پایا ہے جس کے پہلے شمارے کے لیے مارچ-اپریل اور دوسرے شمارے کے لیے اکتوبر-نومبر میں مقالات ارسال کیے جاسکتے ہیں۔

مقالہ ارسال کرتے ہوئے درج ذیل اصولوں کو ملحوظ رکھا جائے۔

  1. مقالہ محقق کی اپنی تحقیق اور واضح نتائج پر مشتمل ہونا چاہئیے۔
  2. ایسا مقالہ اشاعت کے لیے نہ روانہ کیا جائے جو کسی اور تحقیقی مجلے میں بھی اشاعت کے لیے بھیجا جا چکا ہو ، ایسی صورتحال میں مقالہ نگار کو چاہئیے کہ اس سلسلے میں وہ واضح نشاندہی کرے۔
  3. مقالے کو نوری نستعلیق فونٹ سائز ۱۳، پیج سائز۵ x۹میں کمپوز کرواکر بذریعہ ای میل روانہ کیا جائے۔ جو 10 صفحات سے کم اور 20 صفحات سے زیادہ نہ ہو۔
  4. ای میل کے سبجیکٹ کے خانے میں یہ ضرور لکھا جائے "Article for Al-Baqir”۔
  5. مقالے کی تین عدد ہارڈ کاپیزبھی A4سائز کاغذ پر ایک ہی جانب کمپوز کرواکر بھیجی جائے ۔
  6. مقالے میں اگر جدول و تصاویر شامل ہوں تو واضح ہوں تاکہ ان کا عکس دوبارہ با آسانی لیا جاسکے۔
  7. مقالے کے صفحہ اول پر دائیں طرف مقالہ نگار کے نام کے بعد ، عنوانِ مقالہ اور اس کے بعد انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کاملخص ( زیادہ سے زیادہ دو سوالفاظ پر مشتمل) ہونا چاہئے۔ جبکہ اسی صفحے کی آخری سطر پرمقالہ نگارکی تعلیم، شعبہ، عہدہ، ادارہ اور ایمیل درج کیا جائے۔
  8. متن میں حوالوں کا اندارج یا ماخذ کا حوالہ اگر بین السطور دیا جائے تو حوالے کے لیے مصنف کے نام کا آخری جزو، سن ، اشاعت اور صفحہ نمبر، جو جہاں ضروری ہے درج کیا جائے۔ اگر اسی حوالے کو دوبارہ دینا ہو تو اسی صورت میں درج کیا جائے۔ بین السطور حوالہ درج کرتے ہوئے ایضاً اور’ تصنیف مذکور ‘ سے گریز کیا جائے۔ مثالیں درج ذیل ہیں:۔(نجم الاسلام ۱۹۸۸ء ،۴۴) (حجازی، ۱۹۷۰ء،الف،۳۔۵۳) یہاں الف اس لیے ہے کہ اس مصنف کا کوئی اور ماخذ بھی اسی سال چھپا ہے اور اس کا حوالہ بھی فہرستِ اسنادِ محولہ یا کتابیات میں شامل ہے۔
  9. تمام حوالوں کی تفصیل مقالے کی آخر میں درج کی جائے اور ضرورتاً ایضاً یا تصنیف مذکور بھی تحریر کیا جائے۔
  10. مقالے کے آخر میں تمام ماخذ یا حوالوں کی تفصیل شامل کرتے ہوئے اس ترتیب کو ملحوظ رکھا جائے۔
  11. کتب کا اندراج کرنا ہوتو : مصنف کا نام، ،عنوانِ کتاب، ناشر ،سن، اور صفحہ نمبر ۔
  12. مجموعہ مقالات کو اندراج کرنا ہو تو : محقق کا نام، عنوانِ مضمون، جس مجلے یا کتاب میں شامل ہے اس کا نام، مرتب کا نام،  ناشر،سن، اور صفحہ نمبر۔

 

مدیرالباقر تحقیقی مجلہ

editoralbaqir@gmail.com

www.albaqircenter.com

00923478890881

 

Previous post
Next post

admin (Website)

administrator

Leave a Reply Cancel reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہم آپ کے لیے انتخاب کرتے ہیں۔
دیگر سرگرمیاں

آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز

by Albaqircenter جولائی 13, 2023 11757 1 min read

گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات

مطبوعات

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛

by Albaqircenter جون 30, 2023 538 1 min read

عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے

مطبوعات

کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام

by Albaqircenter جون 28, 2023 1169 1 min read

الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ

Copyright © 2026 Qoxag. All Right Reserved.