الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
الباقر مركز تحقيقات ومطالعات
  • صفحہ اول
  • علمی مقالات
  • مضامین
  • مختصر تبصرے
  • رپورٹس
  • مطبوعات
  • دیگر سرگرمیاں
  • مجلہ الباقر
  • تعارف
  1. Home
  2. مطبوعات
  3. مدیریت مسجد
مطبوعات

مدیریت مسجد

by admin مئی 11, 2022 760 0 Comment 1 min read

AA

 مدیریت مسجد

مدیریت مسجد ادارہ ہذا کی تیسری کتاب ہے جو زیور طبع سے آراستہ ہوئی ہے۔ مدیریت مسجد دراصل ایک فارسی کتاب کا ترجمہ ہے جس کا فارسی عنوان منشور اجرائی فعالیت فرہنگی در مسجد؛ ہے۔ مدیریت مسجد کو ادارہ ہذا کے گروہ مترجمین نے ترجمہ کیا ہے۔ کتاب ہذا دس ابواب پر مشتمل ہے ۔

مقدمے میں مسجد کی اسلام  میں اہمیت بیان کی گئی ہے۔ پہلے باب کو مساجد اور جوان نسل سے متعلق تحریر کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں کی تربیت میں علما ومبلغین کے کردار، نوجوان کے جذباتی، نفسیاتی اور شناختی بحرانوں و دیگر غیر میعاری سرگرمیوں کے نوجوان کی شخصیت پر اثرات کو ضبط تحریر میں لایا گیا ہے۔ دوسرے باب کو نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے تیار کرنے سے متعلق تحریر کیا گیا ہے۔ تیسرا باب تربیتی امور کی ضرورت و اہمیت، چوتھے باب کو نسل نو کو قریب کرنے سے مختص کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں کو جذب کرنے کی ضرورت اہمیت، موانع اور جذب کے طریقوں کا بیان ہے۔ پانچویں باب میں تقافتی ادارہ جات اور مراکز میں تربیتی مواد کی ضرورت اہمیت اور نوعیت کا بیان ہے۔ کتاب ہذا کے چھٹے باب میں گروہی تربیت کے اسلوب بیان ہوئے ہیں۔ ساتویں باب میں جانچ اور تشخیص کے نظام کا بیان ہے۔ آٹھواں باب تربیتی سرگرمیوں میں مساجد و مراکز کی اہمیت کے بارے ہے، نویں باب میں مسجد میں ثقافتی امور انجام دینے کے طریقہ ہائے کار کا بیان ہے۔ دسواں باب مذہبی انجمنوں کے بارے ہے کہ انہیں کس طرح مفید اور موثر بنایا جاسکتا ہے۔

امید کرتے ہیں کہ ادارہ ہذا کی دیگر مطبوعات کی طرح یہ کتاب بھی معاشرے خصوصا مساجد کو موثر و مفید بنانے میں رہنما ثابت ہوگی۔

 

Download مدیریت مسجد

Previous post
Next post

admin (Website)

administrator

Leave a Reply Cancel reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہم آپ کے لیے انتخاب کرتے ہیں۔
دیگر سرگرمیاں

آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز

by Albaqircenter جولائی 13, 2023 11757 1 min read

گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات

مطبوعات

مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛

by Albaqircenter جون 30, 2023 538 1 min read

عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے

مطبوعات

کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام

by Albaqircenter جون 28, 2023 1169 1 min read

الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ

Copyright © 2026 Qoxag. All Right Reserved.