گزشتہ روز معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حر شبیری صاحب الباقر مرکز مطالعات تشریف لے آئے جہاں مرکز مطالعات کے صدر نیشن جناب سید ابنِ حسن بخاری نے ان کا خیر مقدم کیا۔ جناب سید ابنِ حسن بخاری نے علامہ غلام حر شبیری کو ادارہ الباقر کا بالمجموع اور مرکز مطالعات کا بالخصوص تعارف کروایا اور ادارے کی فعالیت سے آگاہ کیا۔ غلام حر شبیری صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحقیق و تصنیف عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا معاشرے میں مکالمے کی بجائے مناظرہ جگہ بنا رہا ہے جس کے نتیجے میں شدت پسندی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا مکالمے کو زندہ رکھنے کے لیے مختلف پہلووں سے فکری اور علمی کام کرنے کی ضرورت ہے جس پر الباقر مرکز مطالعات کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک اہم کام اپنے ذمہ لیا ہے۔ ح ا غلام حر شبیری لندن میں مقیم ایک خوش فکر عالم دین ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر علامہ غلام حر شبیری نے ادارہ کی ترقی اور اغراض و مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لیے دعا کروائی۔
معروف عالم دین و اسکالر ح ا غلام حر شبیری کی الباقر مرکز مطالعات آمد
آئمہ مساجد کے وفد کی الباقر مرکز
گزشتہ روز آئمہ مساجد اور دینی طلبہ کے ایک وفد نے الباقر مرکز مطالعات
مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کا قانون؛
عالمی اداروں کے مطابق توہین مذہب کے قوانین میں سخت گیری کے اعتبار سے
کتاب "ولایت فقیہ؛ عصرِ غیبت میں اسلام
الباقر مرکز مطالعات و تحققیات اسلام آباد کی طرف سے کتاب (ولایت فقیہ؛ عصرِ