
مدیریت مسجد ادارہ ہذا کی تیسری کتاب ہے جو زیور طبع سے آراستہ ہوئی ہے۔ مدیریت مسجد دراصل ایک فارسی کتاب کا ترجمہ ہے جس کا فارسی عنوان منشور اجرائی فعالیت فرہنگی در مسجد؛ ہے۔ مدیریت مسجد کو ادارہ ہذا کے گروہ مترجمین نے ترجمہ کیا ہے۔ کتاب ہذا دس ابواب پر مشتمل ہے ۔
مقدمے میں مسجد کی اسلام میں اہمیت بیان کی گئی ہے۔ پہلے باب کو مساجد اور جوان نسل سے متعلق تحریر کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں کی تربیت میں علما ومبلغین کے کردار، نوجوان کے جذباتی، نفسیاتی اور شناختی بحرانوں و دیگر غیر میعاری سرگرمیوں کے نوجوان کی شخصیت پر اثرات کو ضبط تحریر میں لایا گیا ہے۔ دوسرے باب کو نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے تیار کرنے سے متعلق تحریر کیا گیا ہے۔ تیسرا باب تربیتی امور کی ضرورت و اہمیت، چوتھے باب کو نسل نو کو قریب کرنے سے مختص کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں کو جذب کرنے کی ضرورت اہمیت، موانع اور جذب کے طریقوں کا بیان ہے۔ پانچویں باب میں تقافتی ادارہ جات اور مراکز میں تربیتی مواد کی ضرورت اہمیت اور نوعیت کا بیان ہے۔ کتاب ہذا کے چھٹے باب میں گروہی تربیت کے اسلوب بیان ہوئے ہیں۔ ساتویں باب میں جانچ اور تشخیص کے نظام کا بیان ہے۔ آٹھواں باب تربیتی سرگرمیوں میں مساجد و مراکز کی اہمیت کے بارے ہے، نویں باب میں مسجد میں ثقافتی امور انجام دینے کے طریقہ ہائے کار کا بیان ہے۔ دسواں باب مذہبی انجمنوں کے بارے ہے کہ انہیں کس طرح مفید اور موثر بنایا جاسکتا ہے۔
امید کرتے ہیں کہ ادارہ ہذا کی دیگر مطبوعات کی طرح یہ کتاب بھی معاشرے خصوصا مساجد کو موثر و مفید بنانے میں رہنما ثابت ہوگی۔