رہنمائے مبلغ، اسلوب تبلیغ قرآن و سنت کی روشنی میں؛ ادارہ ہذا کی دوسری کتاب ہے جس میں مبلغین دین کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں ۲۱ اسلوب تبلیغ بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب ہذا کے مصنف حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی ہیں۔ اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حصہ اول تبلیغ دین اور مبلغ اسلام کے نام سے ہے جس میں تبلیغ دین کی اہمیت ضرورت مقاصد و اہداف کو قرآن وسنت کی روشنی مین بیان کیا گیا ہے دوسرے باب میں مبلغ اسلام کے مقام مرتبے، صفات شرائط اور وظائف کا بیان ہے۔ کتاب ہذا کے دوسرے حصے میں ۲۱ اسالیب تبلیغ کا بیان ہے اور کتاب کا آخری حصہ تبلیغ دین سے متعلق متفر مطالب و مندرجات پر مشتمل ہے۔ ادارہ ہذا امید کرتا ہے کہ تبلیغ دین کے شعبے میں سرگرم افراد خاص کر مبلغین دین اسلام کے لیے کتاب ہذا ایک اچھا رہنما شمار ہوگی۔